ابنا: مظاہرين پر سعودي سيکورٹي اہلکاروں کي براہ راست فائرنگ ميں کم سے کم تين افراد کے شہيد اور درجنوں کے زخمي ہونے کي خبر ہے -
ممتاز شيعہ عالم دين آيت اللہ شيخ نمر باقر النمر کو زخمي اور پھر گرفتار کرکے سعودي سيکورٹي فورس نے جس طرح سے مخاصمانہ اقدامات کا مظاہرہ کيا ہے اس سے ملک کے عوام ميں زبردست اشتعال پيدا ہوگيا ہے اور سعودي عرب کے مشرقي علاقوں منجملہ القطيف اور العواميہ کے لوگوں نے سعودي حکومت کے مخاصمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کيا اور آل سعودمردہ باد و سعودي حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے -
مشرقي علاقوں ميں شيخ نمر باقر النمر کي گرفتاري کے خلاف ہونے والے پرامن مظاہرے پر سعودي سيکورٹي فورس نے براہ راست فائرنگ کردي جس ميں کم ازکم تين افراد شہيد ہوگئے- شہيد ہونےوالوں ميں ايک نوجوان سيد اکبر الشاخوري بھي شامل ہے -
آل سعود کے فوجيوں نے ملک کے وزير داخلہ کےحکم پر حکومت کي پاليسيوں پر تنقيد کرنے والے ممتاز مذہبي رہنما شيخ نمر باقر النمر کو العواميہ ميں گرفتار کيا -
واضح رہے کہ شيخ نمر نے اپني گرفتاري سے قبل ايک تقرير ميں آل سعود خاندان ميں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے جاري رسہ کشي کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودي عرب کے عوام کو عزت و شرف و انصاف دلانے اور ان کو ہر طرح کے ظلم سے نجات دلانے کےلئے اگر شہادت کا راستہ بھي اختيار کرنا پڑے تو وہ اس کے لئےتيار ہيں-
ان کي اس تقرير کے بعد ہي سعودي فوجيوں نے انہيں گولي مارکے زخمي کيا اور پھر اسي حالت ميں گرفتار کرکے لے گئے -
سعودي عرب ميں آل سعود کے خلاف عوام کي نفرت اور احتجاجي مظاہروں ميں وسعت آچکي ہے چنانچہ سنيچر کو مدينہ منورہ ميں بھي سعودي باشندوں نے حکومت مخالف مظاہرہ کرکے جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا تھا –
مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ ان سياسي قيديوں کو جيلوں سے رہا کيا جائے جنھيں مقدمہ چلائے بغيربند رکھا جارہا ہے-
مظاہرين نے اسي طرح سياسي قيديوں کو دي جانےوالي جسماني اور ذہني ايذاؤں کي بھي مذمت کرتے ہوئے ان پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کيا –اسي طرح کے مظاہرے جمعے کو رياض ميں بھي ہوئے تھے -
دريں اثنا سعودي عرب ميں انساني حقوق اور جمہوريت کے مرکز کے سربراہ علي اليامي نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں تيزي لائي جائے گي اور اس کا دائرہ ملک کے طول و عرض تک پھيلا ديا جائے گا-
دوسري جانب ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اپني تازہ ترين رپورٹ ميں آل سعود کے حکومت کے ہاتھوں مظاہرين کو بري طرح کچل ديئے جانے کے واقعات کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي حکومت نے ساري حدود پار کرلي ہيں اور اس نے ملک ميں اصلاحات کے نفاذ کے لئےکوئي بھي سنجيدہ قدم نہيں اٹھايا ہے –
انساني حقوق کي تنظيموں نے اپني رپورٹوں ميں کہا ہے کہ اس وقت سعودي عرب کي جيلوں ميں سياسي قيديوں کي تعداد تيس ہزار سے زيادہ ہوچکي ہے جنھيں قيدخانوں ميں آل سعود کے کارندوں کي ايذا رسانيوں کا سامنا ہے-
ان رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ ان ميں بيشتر قيدي ايسے ہيں جن پرکسي بھي طرح کا کوئي مقدمہ بھي نہيں چلايا گيا ہے -.......
/169
بلادالحرمین:نامور شیعہ عالم "آیت اللہ نمر النمر" ایک بار پھر پابند سلاسل/ تین دن بعد تردید!
سعودی انٹلیجنس نے نامور شیعہ عالم "آیت اللہ نمر النمر"کو دوبارہ حراست میں لے لیا
سعودی حکومت کے خلاف عوام کی برہمی/آیت اللہ نمر کی گاڑی پر فائرنگ(باتصویر)